پی ٹی آئی 8 ستمبر جلسے کی جگہ تبدیل، اب کس جگہ پنڈال سجے گا؟جانیے

Sep 06, 2024 | 22:24:PM
پی ٹی آئی 8 ستمبر جلسے کی جگہ تبدیل، اب کس جگہ پنڈال سجے گا؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف ) پاکستان تحریک انصاف کا 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسہ کی جگہ تبدیل کر دی گئی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مداخلت کے بعد جلسے کی جگہ تبدیل  کی گئی ہے ،علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد انتظامیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور جلسہ گاہ کی جگہ پر موجود فیصل امین کو بھی علی امین نے جگہ کی تبدیلی سے آگاہ کیا ہے ،فیصل امین اور بلال اعجاز نے جلسہ گاہ سے سامان سمیٹنے کا حکم دے دیا ،جلسہ اب مویشی منڈی کے پاس گراونڈ میں جی ٹی روڈ کے قریب ہو گا ۔

پولیس کی بھاری نفری سنگجانی جلسہ گاہ پہنچے گئی ،مویشی منڈی سنگجانی اسلام آباد کے مقام پر جلسے کا نوٹیفکیشن جاری کر دی گیا ہے ،پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اسلام آباد جلسہ گاہ پہنچ گئی ،

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا جلسہ گاہ پہنچ گئے،ممبر اسمبلی زین قریشی شیخ اور وقاص اکرم جلسہ گاہ پہنچ گئے۔