پاکستان کے ایک اور ویٹ لفٹر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف

Sep 06, 2024 | 22:24:PM

(24نیوز) اینٹی ڈوپنگ ایجنسی آف پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اور پاکستان ویٹ لفٹر کا ڈوپ  ٹیسٹ مثبت آیاہے۔ 
  پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا،ذرائع کے مطابق  پاکستان کے ایک اور ویٹ لفٹر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف ہوا ہے  کہ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی آف پاکستان نے 2  ویٹ لفٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ کیے،ویٹ لفٹرز کے آؤٹ آف کمپیٹیشن ڈوپ ٹیسٹ ہوئے،دونوں انٹرنیشنل ویٹ لفٹرز نیشنل گیمز 2023 کے گولڈ میڈلسٹ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایک ویٹ لفٹر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے ،مبینہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے والے ویٹ لفٹر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ابھی ڈوپ ٹیسٹ کا نتیجہ موصول نہیں ہوا ، جب مجھے لیٹر موصول ہو گا میں فائٹ کروں گا، میں نے بھی آپ کی طرح سنا ہے کہ ڈوپ مثبت آیا ہے،ذرائع کے مطابق ویٹ لفٹر کو 15 ستمبر تک جواب دینے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو ماضی میں ڈوپ مثبت آنے پر معطلی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو سب سے زیادہ گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے

مزیدخبریں