(24نیوز) آئرش کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ آل راؤنڈر سمی سنگھ جگر کے عارضے کے سبب تشویشناک کیفیت میں مبتلا ہیں اور ان کو فوری ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے۔
کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹیو وارن ڈیوٹروم کرکٹر کی تشویش ناک حالت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
آئرلینڈ میں صحت کے مسائل پیش آنے کے بعد سمی سنگھ علاج کیلئے گزشتہ دنوں بھارت واپس پہنچے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق آل راؤنڈر اس وقت گڑگاؤں کے میڈانتا ہاسپٹل میں ٹرانسپلانٹ کیلئے منتظر ہیں اور ان کی اہلیہ اگمدیپ اپنے جگر کا حصہ اپنے شوہر کو عطیہ کریں گی۔ سمی سنگھ کے سسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ٹرانسپلانٹ کر دیا جائے گا اور ڈاکٹر مثبت نتائج کیلئے پُر امید ہیں۔
وارن ڈیوٹروم نے سمی سنگھ کو آئرش کرکٹ کا ایک اہم کھلاڑی اور ان کی ثابت قدمی کو نمایاں قرار دیا۔
واضح رہے سمی سنگھ نے35 ون ڈے اور 53 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں آئرلینڈ کی نمائندگی کی۔ انہوں نے آخری بار 2022 میں ٹی 20ورلڈکپ آسٹریلیا میں آئرلینڈ کی جرسی پہنی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیم کا کپتان ایک مرتبہ پھر تبدیل کیئے جانے کاامکان