’طیارے میں بم ہے‘، بھارتی ائیرلائن کی پرواز کی ترکیہ میں ہنگامی لینڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارت کی نجی ائیرلائن کی پرواز نے بم کی اطلاع پر ترکیہ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ممبئی سے فرینکفرٹ جانے والے طیارے کے باتھ روم سے ایک کاغذ ملا جس پر لکھا تھا کہ ’جہاز میں بم ہے‘ جس کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر ترکیہ کے ارضروم ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا،حکام کے مطابق طیارے میں 234 مسافر اور عملے کے 13 افراد سوار تھے جنہیں طیارے سے باحفاظت اتارلیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار جہاز کی تلاشی لے رہے ہیں۔
ائیرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پروٹوکول کے مطابق متعلقہ حکام کو فوری طور پر الرٹ کیا گیا اور سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جارہا ہے،طیارے کی لینڈنگ کے بعد ارضروم ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔