پاکستان میں کورونا سے اموات 15 ہزار سےمتجاوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کورونا وائرس سے مزید 102 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 26 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 188 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 37 ہزار 594، سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 238، خیبر پختونخوا میں 93 ہزار 862، بلوچستان میں 19 ہزار 942، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 64، اسلام آباد میں 62 ہزار 775 جبکہ آزاد کشمیر میں 13 ہزار 713 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 5 لاکھ 35 ہزار 61 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے. گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 699 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 20 ہزار 789 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 769 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 26 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 731، سندھ میں 4 ہزار 516، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 496، اسلام آباد میں 588، بلوچستان میں 212، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 380 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔