(24نیوز)بلوچستان حکومت نے 2 ہفتوں کیلئے شادی ہالز اور ہفتے میں 2 دن بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی لگادی۔ کورونا کیسز میں اضافے کے بعد نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے بلوچستان حکومت نے ہفتہ اور اتوار کے دن بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی، پابندی کا اطلاق 25 اپریل تک برقرار رہے گا، اطلاق مال بردار گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر شادی ہالز بھی 15 دن کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔بلوچستان حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق 20 اپریل تک شادی ہالز میں تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی