پابندی کا خوف،پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے چارٹرپروازوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)یورپی یونین کی جانب سےعائد پابندیوں کی وجہ سے پی آئی اے برطانیہ کے لئے اپنے تمام آپریشن چارٹرڈ جہازوں سے کر نے لگی۔
پی آئی اے نے پاکستان میں موجود برطانوی شہریوں کے لئے 5 اضافی چارٹر پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ کے مطابق کورونا وائرس کے تناظر میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان پر ممکنہ پابندی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ چارٹر پروازوں کا مقصد ممکنہ پابندی سے متاثر ہونے والے پاکستانی اور برطانوی شہریوں کو جلد از ان کے گھروں تک پہنچانا ہے۔ یہ اضافی پرواز یں7 اور 8اپریل کو مانچسٹر اور لندن روانہ ہوں گی۔ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر کی خصوصی ہدایات ہر مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ہمارے بکنگ دفاتر 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔