صدر اور وزیراعظم کے طیاروں کی مرمت۔ وزارت دفاع نے 33 کروڑ  مانگ  لئے

Apr 07, 2021 | 10:30:AM
صدر اور وزیراعظم کے طیاروں کی مرمت۔ وزارت دفاع نے 33 کروڑ  مانگ  لئے
کیپشن:   عمران خان طیارے میں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزارت دفاع نے صدر مملکت اور  وزیراعظم کے زیراستعمال 2 خصوصی طیاروں کی مرمت کے لئے حکومت سے 33 کروڑ روپے مانگ لئے۔

ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے طیاروں کی مرمت کے لئے حکومت سے  پیشےطلب کئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارت دفاع  نے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی ۔سمری میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور صدر مملکت کے زیر استعمال خصوصی طیاروں کی سالانہ مرمت درکار ہے، 2 وی وی آئی پی گلف اسٹریم طیاروں کی مرمت کے لئے33 کروڑ روپے سپلیمنٹری گرانٹ دی جائے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی خصوصی طیاروں کی مرمت کے لئے سپلیمنٹری گرانٹ کا فیصلہ کل کرے گی۔