ملکی سمت غلط  ہے۔73 فیصد پاکستانیوں کی رائے

Apr 07, 2021 | 11:04:AM
   ملکی سمت غلط  ہے۔73 فیصد پاکستانیوں کی رائے
کیپشن: سروے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ایک سروے میں 73 فیصد پاکستانیوں نے ملکی سمت  کو غلط قرار دیا ہے جبکہ 70 فیصد نے موجودہ ملکی حالات کو پریشان کن کہا ہے۔

ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس پاکستان سروے رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت بھی پاکستانیوں کے اعتماد میں کمی کی وجہ بنی ہے۔64 فیصد پاکستانیوں نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کو خراب کہا ہے اور 36 فیصد نے اچھا قرار دیا ہے۔ ملکی معاشی صورتحال میں آئندہ 6 ماہ میں بہتری کےسوال پر 41  فیصد نے مایوسی کا اظہار کیا جبکہ 72فیصد نے بہتری کےلئے پُر امید ہونےکا کہا ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:پابندی کا خوف،پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے چارٹرپروازوں کا اعلان