چیئرمین ایف بی آر کی تلاش شروع،3نام زیر غور

Apr 07, 2021 | 11:16:AM
 کر دیحکومت نے چئیر مین ایف بی آر کی تلاش شروع
کیپشن: چئیر مین ایف بی آر کی تلاش شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت نے نئے چیئرمین ایف بی آر تلاش شروع کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کی مدت ملازمت 10 اپریل کو ختم ہوگی، جس کے پیش نظر حکومت وفاقی ادارے کے لیے نیا چیئرمین ڈھونڈ رہی ہے۔وزارت خزانہ نے جاوید غنی کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری ارسال کی تھی، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ مدت ملازمت میں توسیع کی سمری وزیر اعظم نے تاحال منظور نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے چیئرمین ایف بی آر کے لیے مزید 3 ناموں پر غور شروع کر دیا ہے، ممبر اِن لینڈ ریونیو آپریشن ڈاکٹر اشفاق کا نام چیئرمین ایف بی آر کے لیے زیر غور ہے۔

یاد رہے کہ دسمبر 2020 میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کی تھی۔