(24نیوز) تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور علی ترین لاہور کی بینکنگ کورٹ میں شوگر ملز میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے کیس میں ضمانت میں توسیع کے لیے پیش ہوئے ۔ اس موقع پر پولیس نے عدالت سے ایک مسلح شخص کو گرفتار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق لاہورکی بینکنگ کورٹ کے احاطےسے تلاشی لینے کے دوران ایک شخص کے قبضے سے پستول ملی ہے۔پولیس نے عدالت میں پستول لانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت کے حوالے سے فی الحال کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔پولیس مذکورہ شخص سے تفتیش کر رہی ہے کہ اس کے عدالت میں پستول لانے کے آخر کیا مقاصد تھے۔