پہلی پاکستانی دفاعی صنعتی نمائش ،مقصد تعاون کو فروغ دینا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عراق کے شہر کربلا میں پہلی پاکستانی دفاعی صنعتی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزارت دفاعی پیداوار اور ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے اشتراک سے ہونے والی 2 روزہ نمائش کا مقصد دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔
ذرائع کے مطابق گورنر کربلا اور وزارت دفاع کے سیکرٹری جنرل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔خیال رہے عراقی حکام نے پاکستانی مصنوعات کے معیارکو سراہا۔