پنجاب کے 13 اضلاع میں تعلیمی ادارے عیدالفطر تک بند،نوٹیفکیشن

Apr 07, 2021 | 11:38:AM
پنجاب کے 13 اضلاع میں تعلیمی ادارے عید الفطر تک بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: پنجاب کے 13 اضلاع میں تعلیمی ادارے عید الفطر تک بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت نے زیادہ مثبت کیسز والے 13 اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو عید الفطر تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وبا کے پھیلاؤکی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔اسی سلسلے میں پنجاب میں بھی تعلیمی ادارے کو دو ہفتوں کے لئے بند کرنے کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا تھا، تاہم اب محکمہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے کے 13 اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،رحیم یار خان، ڈی جی خان، بہاولپور، شیخوپورہ، فیصل آباد ،ملتان، سیالکوٹ، گوجرانولہ، گجرات اور سرگودھا میں تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز عید الفطر تک بند رہیں گے، جب کہ ان 13 اضلاع میں  9 ویں سے 12 ویں جماعت تک کے طلباء 19 اپریل سے ہفتے کے 2 دن پیر اور جمعرات کلاسز لے سکیں گے۔

نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 9 ویں سے 12 ویں جماعت تک اور او و اے لیول کے امتحانات دیئے گئے شیڈول کے مطابق ہوں گے، تاہم تمام حکام و ایس او پیز پر سختی سے عملدرامد یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔