امریکا کا پھر پاک بھارت مذاکرات کی خواہش کا اظہار 

Apr 07, 2021 | 12:33:PM
امریکا کا پھر پاک بھارت مذاکرات کی خواہش کا اظہار 
کیپشن:  امریکی دفترخارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) امریکا نے ایک بار پھر پاک بھارت مذاکرات کی خواہش کا اظہار کر دیا، امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک اپنے مسائل براہ راست مذاکرات سے حل کریں۔

امریکی دفترخارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تمام مسائل کے حل کیلئے ایک دوسرے سے براہ راست بات چیت کریں۔ امریکا ان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔امریکی ترجمان سے پاک بھارت تجارت کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا جس پر انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:صدر اور وزیراعظم کے طیاروں کی مرمت۔ وزارت دفاع نے 33 کروڑ  مانگ  لئے