(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بختاور بھٹو زرداری نےاپنے پیغام میں لکھا کہ 2 اپریل کو میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، تنہائی اختیار کرلی ہے۔کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن ضرور کروائیں۔