کراچی: محکمہ موسمیات کے قریب دھماکا،3 جاں بحق

Apr 07, 2021 | 13:08:PM
محکمہ موسمیات کے قریب دھماکہ
کیپشن: محکمہ موسمیات کے قریب دھماکہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) گلستان جوہر میں محکمہ موسمیات کے قریب دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے اور خاتون جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں دھماکا الجدید موڑ کے قریب یونیورسٹی روڈ پر ہوا ، شدت کی وجہ سے دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے عمارت اور ساتھ کی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔پولیس نے بتایاہےکہ دھماکے کی نوعیت کا پتا لگانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے جو یہ تعین کرے گا کہ آیا دھماکا بیٹریوں کی وجہ سے ہوا یا سلنڈر کا پھٹنا اس کی وجہ بنا، تاہم ابتدائی طور پر یہ واقعہ حادثہ لگتا ہے جس میں دہشتگردی کے شواہد سامنے نہیں آ رہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ جناح ہسپتال کی ڈائریکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ایک خاتون کی لاش بھی جناح ہسپتال لائی گئی ہے۔پولیس نے بتایا ہےکہ جاں بحق ہونے والے دونوں بہن بھائی ہیں جن کی شناخت فاطمہ اور عبداللہ کے نام سے ہوئی جب کہ دیگر 4 زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔