ناشتے میں 20ارکان کی شرکت۔۔ ترین نے فارورڈ بلاک کا عندیہ دیدیا

Apr 07, 2021 | 13:35:PM

Read more!

(24نیوز)کیا جہانگیر ترین فارورڈ بلاک بنانے جارہے ہیں ؟  تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے عدالت پیشی سے قبل پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو ناشتے پر مدعو کیا جس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے سیاسی ناشتے میں خوب دل کی بھڑاس نکالی اور اپنے خلاف ہونے والی انتقامی کارروائی کا خلاصہ کرتے ہوئے بتایا کہ میرے خلاف سازش میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان شامل ہیں۔اعظم خان اور شہزاد اکبر نے مجھے گرفتار کروانے کا منصوبہ بنوایا۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ میں نے بیوروکریسی کو فعال بنانے کیلئے سٹریٹجک ریسورس یونٹ بنانے کی تجویز دی تھی۔اعظم خان نے میری تجویز کو اپنے خلاف سازش سمجھ لیا۔اعظم خان نےکہا بیوروکریسی کو کنٹرول کرنے کا متبادل نظام نہیں بننے دیں گے۔اعظم خان سمجھے اصلاحاتی نظام آ گیا تو ان کے اختیارات کم ہو جائیں گے ۔پی ٹی آئی میں 5 رکنی ٹولے نے عمران خان کو مجھ سے دور کیا۔واٹس ایپ پر وزیراعظم کو مثبت تجاویز بھجواتا رہا ۔عمران خان کو سازش کے تحت تنہا کیا جا رہا ہے۔عمران خان کے ساتھ وفاداری کی لیکن انہیں میرے متعلق گمراہ کیا گیا۔

جہانگیر ترین  نے مبینہ انتقامی کارروائیاں بند نہ ہونے پر فارورڈ بلاک بنانے کا عندیہ بھی دے دیا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے 20ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کوپیغامات بھیج کر ناشتے پر مدعو کیا تھا جن میں چودھری افتخار گوندل ،اسلم بھروانہ، طاہر رندھاوا ،امیر محمد خان، غلام بی بی بھروانہ ،راجہ ریاض، نعمان لنگڑیال شامل تھے۔ زوار وڑائچ ، نذیر بلوچ،سلمان نعیم  اورخرم لغاری کو بھی دعوت دی گئی ۔سلمان نعیم نے شاہ محمود قریشی کو صوبائی نشست پر شکست دی تھی ۔

مزیدخبریں