این اے 75 ڈسکہ۔۔ الیکشن کمیشن کا فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان

Apr 07, 2021 | 14:16:PM

(24نیوز) الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ معاملے کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان کر دیا۔ ای سی پی نے فیکٹ فائنڈنگ کے لئےانکوائری افسر کا تقرر کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل انکوائری افسر ہوںگے، انکوائری افسر پریذائڈنگ افسروں، سکیورٹی عملے کی ڈیوٹی کی خلاف ورزیوں کی جانچ کریگا، انکوئری افسر ماہرین اور اداروں سے مدد لے سکے گا، لاپتہ پریذائڈنگ افسران صبح تک کہاں رہے سائنسی طور پر پتہ چلایا جائے گا، انکوائری افسر تمام وفاقی و صوبائی اداروں سے مدد لے سکتا۔الیکشن کمیشن کے مطابق انکوائری افسر لاپتہ پریذائیڈنگ افسروں کے بیانات ریکارڈ کرے گا، انکوائری میں ٹرانسپورٹیشن اور سکیورٹی پلان کا بھی جائزہ لیا جائے گا، مبینہ کرپٹ پریکٹس میں ملوث افسروں کا تعین کیا جائے گا، رزلٹ ٹمپرنگ اور پولنگ کو عملے کو لاپتہ کرنے میں مدد دینے والوں کا تعین بھی کیا جائے گا، انکوائری افسر 15 مئی تک اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گا۔

مزیدخبریں