عوام پر ایک بار پھر بجلی گرا دی گئی !!!

Apr 07, 2021 | 14:41:PM

(24نیوز) بجلی صارفین کیلئے بری خبر، نیپرا نے بجلی 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

  نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جس سے صارفین پر 4 ارب 40 کروڑ روپے اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافی وصولی اپریل کے بلوں میں کی جائے گی، اضافے کا اطلاق لائف لائن، کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں