الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو ڈسکہ میں ریلی نکالنے سے روک دیا

Apr 07, 2021 | 14:47:PM

(24نیوز)الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں (ن) لیگ کو ڈسکہ میں ریلی نکالنے سے روک دیا۔

پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے لئے ری پولنگ 10 اپریل کو ہوگی جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔این اے 75 میں الیکشن کے لئے مسلم لیگ (ن) نے ڈسکہ میں ریلی نکالنے کا پروگرام بنا رکھا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کو ریلی نکالنے سے روک دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں ڈی پی او سیالکوٹ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ (ن) لیگ یوتھ ونگ نے آج4 بجےموٹر سائیکل ریلی نکالنےکااعلان کررکھاہے لیکن الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق ریلی کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بدنظمی کے بعد الیکشن کو کالعدم قرار دیا تھا۔الیکشن کمیشن نے حلقے میں 10 اپریل کو دوبارہ پولنگ کا اعلان کیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے کیس عدالت میں ہونے کی وجہ سے پولنگ ملتوی کرنے کا حکم دیا تھا۔

ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بدنظمی کے دوران 2 افراد جاں بحق بھی ہوئے تھے، پی ٹی آئی کے امیدوار نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔سپریم کورٹ نے این اے 75 میں دوبارہ پولنگ کرانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے اور کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 75 ڈسکہ. الیکشن کمیشن نےفیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان کر دیا
 

مزیدخبریں