ملک بھر ایک بار پھر پٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک بھر ایک بار پھر پٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
اوگرا نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ لائسنس شرائط کے مطابق نہ رکھنے پر وارننگ لیٹر جاری کر دیا۔ اوگرا حکام کے مطابق تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اوگرا لائسنس کے مطابق 20 روز کا پٹرول ذخیرہ رکھنے کی پابند ہیں۔جن آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا ذخیرہ 20 روز کا نہ ہوا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ اوگرا نے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو آئل ذخیرہ کو لائسنس شرائط کے مطابق برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
اوگرحکام کے مطابق ملک بھر میں پٹرول کا 2 لاکھ 97 ہزار 882 میٹرک ٹن کا ذخیرہ موجود ہے۔پٹرول کا موجودہ ذخیرہ 12 روز کی ملکی ضروریات کو پورا کرسکتا ہے۔ملک میں اس وقت ڈیزل کا 17 روز کے لیے 3 لاکھ 64 ہزار میٹرک ٹن کا سٹاک موجود ہے۔ملک بھر میں اس وقت جیٹ فیول چار روز کے لئے 2 ہزار 654 میٹرک ٹن کا سٹاک موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عوام پر ایک بار پھر بجلی گرا دی گئی !!!