روسی وزیر خارجہ کے دورے سے تعلقات میں وسعت آئے گی: شاہ محمود
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزارت خارجہ میں پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ، وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کئے گئے ۔دونوں ملکوں نے دفاع ،تجارت، توانائی ،علاقائی اور عالمی امن کیلئے مل کر کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ روسی وزیر خارجہ کے دورے سے تعلقات میں وسعت آئے گی.روس نے دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کو سراہا،روسی وزیر خارجہ بولے پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے خواہاں ہیںروسی وزیر خارجہ کو خطے کی سیکیورٹی صوتحال اور جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا،روسی وزیر خارجہ نے افغان مشرق وسطی میں کردار ادا کرنے کا اعلان کیا ،پاکستان سے دفاعی تعاون کا بھی اعادہ کیا۔ بولے پاکستان کو کورونا ویکسین کی پندرہ ہزار ڈوزز فراہم کی ہیں ،مزید ڈیڑھ لاکھ خوراکیں دینگے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا روس ہیلتھ کیئر میں بہت آگے ہے، روسی ویکسین نے نتائج دکھائے ہیں ،ہم نے روس سے بات کی ہے کہ کس طرح سے یہ ویکسین پاکستان میں بنانے کے لئے تعاون ہوسکتا ہے۔