(24 نیوز)سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ کی لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے احد چیمہ کی درخواست ضمانت آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں منظور کرتے ہوئے کیس کا پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔نیب کا احد چیمہ کیخلاف ایل ڈی اے سٹی کیس کی تحقیقات بند کرنیکا فیصلہ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید نے فیصلہ سنایا۔دو رکنی بینچ نے 10، 10 لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض احد چیمہ کی رہائی کا حکم دیدیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) بھی ایل ڈی اے سٹی کیس میں احد چیمہ کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا حکم دے چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :روسی وزیر خارجہ کے دورے سے تعلقات میں وسعت آئے گی: شاہ محمود