(24نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کرمنل لاء ترمیمی بل منظور کر لیا، کمیٹی کے چیئرمین نے بل پر ووٹنگ کرائی جس پر کمیٹی کے 10 میں سے 4 ارکان نے بل کی مخالفت کی۔
تفصیلات کے مطابق راجہ خرم شہزاد نواز کی زیرِصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں رکنِ قومی اسمبلی امجد علی خان کی طرف سے کرمنل لاء ترمیمی بل پیش کیا گیا جس پر غور کیا گیا۔چیئرمین کمیٹی نے حکومت کی حمایت کر دی، جس کے بعد کمیٹی میں بل منظور ہو گیا۔
پرویز ملک نے کہا کہ ہم اس قانون کی مخالفت نہیں کرتے لیکن اس کو فیئر کرنا چاہتے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ قانون بیرونِ ممالک بیٹھے لوگوں پر لاگو نہیں ہوگا، ممبر کنفیوژ ہیں، یہ قانون اس ملک کے شہریوں پر نافذ ہونا ہے۔چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز نے سوال کیا کہ آج اس بل کو فارغ کرنا ہے یا اس کو مسترد کرنا ہے؟
امجد علی خان نے یہ بھی کہا کہ مجھ سے زیادہ ملک وفوج کا کوئی وفادار نہیں، اس پر اتفاقِ رائے ہونا چاہیئے، ہم اپنے ہی اداروں کو خود متنازع بنا رہے ہیں۔