(24 نیوز)یورپی ایجنسی کی پی آئی اے پر سفری پابندیوں کے باعث قومی ائیرلائن کو 19 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یورپی ایجنسی کی جانب سے ناکافی حفاظتی انتظامات کے باعث عائد پابندیوں سے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ ذرائع کے مطابق سفری پابندی سے ماہانہ دو ارب 20 کروڑ اور 9 ماہ کے دوران پی آئی اے کو 19 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔
سفری پابندیوں کے باعث یورپ کی 58 پروازیں ہفتہ وار متاثر ہوتی رہیں، جن میں ہفتہ وار انگلینڈ کی 46 اور دیگر یورپی ممالک کی 12 فلائٹس شامل ہین۔
یاد رہے کہ سول ایویشن کے ناکافی حفاظتی انتظامات کی وجہ سے گزشتہ سال یہ سفری پابندیاں عائد ہوئی تھیں، جب کہ پائلٹس کے جعلی لائسنس اور کراچی حادثے کے بعد سول ایویشن کا اجازت نامہ معطل کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :جہانگیر ترین کے حمایتی ارکان اسمبلی کی فہرست تیار، فیصلہ وزیراعظم کرینگے