عمران خان محسن کش ، فطرت کے مطابق جہانگیر ترین پر وار کیا،مولا بخش چا نڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکومت کی صفوں میں انتشار مسافر کے جانے کی نوید ہے ۔ہٹ دھرمی کی پالیسی چلانے والوں نے مسافر حکومت کو فائدہ پہنچایا ۔
تفصیلات کے مطابق مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ہم پی ڈی ایم کو توڑنا نہیں چاہتے، مقصد حاصل ہونے تک ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ اتحادی جماعتوں کو نوٹسز بھیجنے والے پی ڈی ایم کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار ہیں۔
سینیٹر مولابخش چانڈیو نے مزید کہا کہ حکومت اندر سے کھوکھلی ہو گئی، حکومتی ایم این ایز خود حکومت پر انتقام کا الزام لگا رہے ہیں۔ اگر پی ڈی ایم کی لائن آف ایکشن پر چلا جاتا تو عمران سرکار ماضی کا حصہ بن چکی ہوتی۔ عمران خان حکومت کو صرف اور صرف تحریک عدم اعتماد سے ہی گھر بھیجا جا سکتا ہے ۔عمران خان محسن کش انہوں نے فطرت کے مطابق جہانگیر ترین پر وار کیا ہے ۔ان کو کرکٹ میں لانے والے ماجد خان کو عمران خان نے کپتان بن کر نکال دیا ۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ائیرلائن کو اربوں روپے کا نقصان