مسلم لیگ ن نے جان بوجھ کر استعفوں کا شوشہ چھوڑا، فیصل کریم کنڈی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے ہمراہ تین قومی اور 15 صوبائی اسمبلی کے اراکین کی عدالت آمد کے ساتھ ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑگئی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جہانگیر ترین کا 53 اراکین صوبائی اور ڈیڑھ درجن اراکین قومی اسمبلی کی ہمراہی کے دعوے کا مطلب ہے کہ وزیراعظم اکثریت کھوچکے۔ پی ٹی آئی کی صفوں میں اس انتشار سے یہ بات بھی ثابت ہوگئی کہ بلاول بھٹو کی تحریک عدم اعتماد کی حکمت عملی درست تھی۔ مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی میں انتشار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عمران خان کی حکومت گرانے کے بجائے اسے بچانے کو ترجیح دی۔ مسلم لیگ ن نے جان بوجھ کر استعفوں کا شوشہ چھوڑا تاکہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑے اور پی ٹی آئی حکومت بچ جائے۔لندن میں بیٹھ کر پی پی پر ڈیل کے الزامات لگانے والے بتائیں کہ ن لیگ نے کس ڈیل کے بعد پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈالنے کی سازش تیار کی۔