انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے قا تلوں نے چونکا دینے والے انکشافات کر دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کو قتل کرنے والے ملزم کو اسلحہ اور گاڑیوں سمیت گرفتار کرلیا گیاہے۔یہ کارنامہ صوابی پو لیس نے سرا نجا م دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی محمد شعیب نے بتا یا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں عزیز عرف عزیزوسکنہ ڈاک کلے اور داو¿د سکنہ ماشو بانڈہ شامل ہیں۔ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ واردات میں تین گاڑیاں استعمال ہوئیں۔
ملزموں کی نشاندہی پر پولیس نے باقی ملزموں کی شناخت کرلی ہے اور گرفتاری تک ان کے نام صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں۔ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا، دونوں خاندانوں کی آپس میں سات آٹھ سال سے دشمنی چلی آ رہی ہے۔
واضح رہے کہ 4 اپریل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تعینات جج اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سوات سے جارہے تھے، کہ صوابی کے انبار انٹرچینج نزد دریائے سندھ پل کے قریب نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا کیا کریں۔۔۔بلاول نے 11اپریل کو پارٹی اجلاس بلا لیا