ہمارا نعرہ احتساب کا ہے تو اپنوں کا بھی کرنا ہوگا،شہزاد اکبر

Apr 07, 2021 | 18:57:PM
 ہمارا نعرہ احتساب کا ہے تو اپنوں کا بھی کرنا ہوگا،شہزاد اکبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کسی ایک کو نشانہ نہیں بنا رہے، جہانگیر ترین کی ملوں کا آڈٹ نہ کرتے تو سوال اٹھتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مصنوعی بحران سے نمٹنے کیلئے چینی کے نرخ مقرر کرنا ضروری ہے،ایوب خان کے دور سے چینی کی قیمت ایک مسئلہ ہے، 5، 4 دہائیوں میں کبھی چینی کی قیمت کا تعین نہیں کیا گیا، چینی کی قیمت کے تعین کا قانون 1958 سے بنا ہوا ہے۔
 شہزاد اکبر نے کہا کہ چینی کا مصنوعی بحران ختم کرنے کیلئے قیمت کا تعین ضروری ہے، چینی کی ذخیرہ اندوزی ختم کرنے کیلئے حکومت نے اقدامات اٹھائے،جہانگیر ترین ایک کامیاب بزنس مین اورپاکستان تحریک انصاف کے ایک اہم ستون بھی ہیں،ان کے ساتھ کھڑے ہونے والے افراد پارٹی ہمدردی کی بنیاد پر ہیں۔
 انہوںنے کہا کہ دنیا بھر میں کرسمس ، ایسٹر اورمذہبی تہوار پر اشیا سستی ہو جاتی ہیں جبکہ یہاں رمضان میں اشیا سستی ہونے کے بجائے مہنگی ہو جاتی ہیں۔ حکومت کرپٹ عناصر کیخلاف سرگرم عمل ہے، پہلی بار پاکستان میں چینی کی ایکس مل قیمت مقرر کی گئی، کچھ شوگر ملز نے چینی کی قیمتوں پر عدالت سے رجوع کیا، ہم نے حکومت کے ڈیٹا کے بجائے شوگر ملز کے ڈیٹا پر قیمت مقرر کی، حکومتی ڈیٹا پر چینی کی قیمت مقرر کی جاتی تو مزید 5 سے 6 روپے کم ہوتی۔
 معاون خصوصی نے کہا کہ ہم نے چینی کی 80 روپے ایکس مل پرائس شوگر ملز کے ڈیٹا پر قیمت مقرر کی جبکہ مل کیلئے 15 فیصد منافع بھی رکھا۔ ایوب خان کے دور سے چینی کی قیمت کا معاملہ چل رہا ہے اور آج تک کسی نے اس کی قیمت کا تعین نہیں کیا،کوئی بھی حکومت کی طرف سے قیمت مقرر کرنے کو چیلنج کر سکتا۔
انہو ںنے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا پر جہانگیر ترین کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کر رہی ہیں،اپنے گھر کے فرد سے سوال کرنا اور احتساب کرنا ایک مشکل عمل ہے لیکن احتساب کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے یہ بہت ضروری ہے ورنہ آپ دوسروں کو کچھ نہیں کہہ سکتے،جہانگیر ترین کی شوگر ملز ملکی چینی کی پیداوارکا 20فیصد پیدا کر رہی ہیں،حکومت نے احتساب کے لئے 9 بڑے گروپس کا انتخاب کیا ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔ تحریک انصاف برابری کی بنیاد پر کام کر رہی ہے اور کسی کو بھی ٹارگٹ نہیں کیا جارہا۔
پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے سوال کے جواب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہلا رضا اس بات کی تردید کر چکی ہیں جبکہ جہانگیر ترین پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور اہم کردار ادا کر رہے ہیں،وزیر اعظم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ احتساب کے عمل کا آغاز کر کے پیغام دیا ہے کہ ملک کو قانون کے تابع ہونا ہو گا۔جو ایم پی اےز اور دیگر عہدیداران جوجہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہیں وہ پارٹی اور ہمدری کی بنیاد پر ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی چینی ملز مالک کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار اس لئے نہیں کیا کیونکہ ان کے اثاثے ملک میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ویکسی نیشن سینٹرز کی ہفتہ وار چھٹی کا اعلان