بھارت میں ہونیوالا ٹی 20 ورلڈ کپ خطرے میں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت میں کوروناکے بڑھتے کیسزپرٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی خطرے میں، آئی سی سی نے کہاکہ متبادل پلان کےلئے بھرپورتیاری ہے۔ دوسری جانب آئی پی ایل میں بھی کوروناکیسزسامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں کوروناوائرس نے پنجے گاڑھ لئے توساتھ ہی انہیں کھیلوں کی میدان میں بھی بڑادھچکا لگنے کاخطرہ منڈلانے لگا۔ بھارت میں اکتوبراورنومبرکے مہینے میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ولڈکپ پرآسی سی نے کہاکہ وہ مسلسل حالات کاجائزہ ے رہیں ہیں۔ آئی سی سی چیف جیوف الارڈائس نے کہاکہ بھارت میں کوروناکے باعث حالات کی خرابی پر وہ متبادل پلان کےلئے تیارہیں مگراس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیاہے۔
دوسری جانب آئی پی ایل میں شامل ٹیموں کے کھلاڑیوں،آفیشلزاوراسٹاف ایک کے بعد ایک کورونا کا شکار ہورہے ہیں، رائل چیلنجرز بنگلورکے آسٹریلوی آل رائونڈر ڈینئل سیمز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، اس سے پہلے ممبئی انڈینز کے کوچ کرن مورے ،دہلی کی پیٹلز اورکولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کھلاڑی نتیش رانا بھی کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : چوری اورگمشدہ فون بلاک کرنے کےلئے نیا نظام نافذ