ریور راوی منصوبے کے متاثرین کے لئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) راوی ریورمنصوبے کیلئے ایکوائر کی گئی اراضی کے متبادل پلاٹ دینے اور ڈویلپمنٹ چارجز کی چھوٹ دینے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق ریور راوی منصوبے کے متاثرین کو ریلیف دینے کیلئے وزیر اعظم کے منظور شدہ اسپیشل پیکج کا اعلان ۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابرحیات تارڑ نے متاثرین کے ساتھ بات چیت کے بعد اسپیشل پیکج اعلان کیا ۔
کینال چینل میں آنے والی فی ایکڑ اراضی کے مقابلے 5 مرلہ کا پلاٹ دیا جائے۔ کینال چینل سے باہر اورسی فائر بے زون تھری کی اراضی فی ایکڑ اراضی کے متبادل 10 مرلہ کا پلاٹ دیا جائے۔ بابر حیات تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت کو اسپیشل پیکج دینے پر راغب کیا جو حکومت کراسکتی تھی کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کی اہمیت کے پیش نظر ایم ایوارڈ کے علاوہ اسپیشل پیکج دیاگیا۔اراضی کے متبادل اس سے بہتر پیکج نہیں ہوسکتا۔ پروجیکٹ سالوں میں نہیں بلکہ مہینوں میں آپ کو عملی طور پر نظر آئے گا۔ فضلوں کا نقصان پہلے ہی ایوارڈ میں کور کیا گیا۔متاثرین کو رہائشی پلاٹس دینگے۔
یہ بھی پڑھیں :عمرہ اور حج کیلئے کورونا پابندیاں سخت