برطانیہ میں 12 اپریل سے تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برطانیہ میں کورونا کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم بورس جانسن نے 12 اپریل سے ملک کے تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان کر دیا ۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے مطابق تفریحی مقامات کے ساتھ ساتھ ہوٹلز اور کاروباری مراکز کو بھی کھولا جا رہا ہے۔انہوں نے اس ضمن میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی عوام نے کورونا کا مشکل دور گزار لیا ہے۔بورس جانسن نے بتایاکہ اب تک ملک میں 31 ملین افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔حکومت کا کپور حویلی اور دلیپ کمار کا گھر خریدنے کیلئے بڑا اقدام