کربلا میں پہلی پاکستانی دفاعی صنعتی نمائش 

Apr 07, 2021 | 21:40:PM

  (24نیوز)عراق کے شہر کربلا میں پہلی پاکستانی دفاعی صنعتی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستانی وزارت دفاعی پیداوار اور ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے اشتراک سے ہونے والی 2 روزہ نمائش کا مقصد دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔گورنر کربلا اور وزارت دفاع کے سیکرٹری جنرل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ عراقی حکام نے پاکستانی مصنوعات کے معیارکو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں۔حکومت نے تحریک لبیک کے مطالبات پر بڑا فیصلہ کر لیا

مزیدخبریں