عریاں فوٹو شوٹ میں ملوث مرد و خواتین کا انجام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کی حکومت نے گزشتہ ہفتے برہنہ فوٹو شوٹ کروانے والی تمام خواتین اور فوٹوگرافر سمیت مذکورہ واقعہ میں ملوث تمام افراد کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کردیا۔
دبئی پریس دفتر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری حکم نامے میں برہنہ فوٹو شوٹ میں ملوث تمام افراد کو ملک سے بدر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔بیان میں واضح نہیں کیا گیا کہ فوٹو شوٹ کے واقعے میں کتنی خواتین اور مرد ملوث تھے اور ان کا تعلق کن ممالک سے تھا تاہم تمام افراد کو ملک بدری کا حکم دیا گیا۔
جاری بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف متحدہ عرب امارات کے قوانین کی خلاف ورزی کی تفتیش مکمل کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں۔بھارت میں ہونیوالا ٹی 20 ورلڈ کپ خطرے میں؟