پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے تیسرے اور آخری ایک روز میچ میں پاکستان نے سائوتھ افریقہ کو شکست دےدی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ہونے والے تیسرے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 321 رنز کا ہدف دیا،پاکستان کی جانب سے بلے باز بیسٹ مین فخرزمان نے ایک بار پھر جنوبی افریقہ کے باولرز کو دن میں تارے دکھادیے اور شاندار سنچری سکور کیا، انہوں نے 101 رنز بنائے،جبکہ حسن علی اور کپتان بابراعظم نے بھی خوب پٹائی کی، حسن علی نے11 گیندوں پر32 رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہے۔
کپتان بابراعظم نے82 گیندوں پر94 رنز بنائے اور آخری اوورز کی آخری بال پر چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں کانام رہی اورپوری ٹیم 293 پر آئوٹ ہوگئی۔
یاد رہے کہ 10 اپریل کوپہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، 12 اپریل کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ،14 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک، پریٹوریا اور 16 اپریل کو چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپر اسپورٹس پارک، پریٹوریا میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا کپور حویلی اور دلیپ کمار کا گھر خریدنے کیلئے بڑا اقدام