(24 نیوز) فلپائن میں کو رونا کی تیسری لہر سے بچنے کے لئے سخت لا ک ڈا ﺅن جا ری ہے۔اسی دوران رات کو ایک شہری پانی کی بوتل لینے کے لیے گھر سے نکلا جس پر پولیس نے مو قع پر ہی سخت سزا دے دی۔جس کی وجہ سے دم تو ڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے شہری سے 300 اٹھک بیٹھک اور پش اپس لگوائے جس سے شہری مشقت برداشت نہ کرسکا اور دل پر دبائو پڑنے سے انتقال کرگیا۔
برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ 100 پش اپس پورے نہ ہونے پر شہری سے مزید 200 بار اٹھک بیٹھک اور پش اپس لگوائے گئے ۔ 28سالہ شخص سزا بھگتنے کے بعد بمشکل گھر پہنچا اور دوسرے دن دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:عجب سیا ست کے غضب رنگ۔۔جہاز نے عمران خان کو جہانگیر ترین سے دور کر دیا