(24نیوز)معروف اداکارہ میرا دماغی امراض کا شکار ہو گئیں،ذرائع کے مطابق میرا آج کل امریکا کے ایک مینٹل ہسپتال میں زیر علا ج ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ میراحال ہی میں امریکا گئی تھیں۔ان کے خلاف امریکا کی ایک عدالت ایک کیس چل رہا ہے۔ اس کیس کی سماعت کے دوران جج نے میرا کو دماغی طور پر ان فٹ قرار دیا جس پر انہیں دماغی امراض کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔
میرا کی والدہ نے پاکستانی حکام سے اپیل کی ہے کہ میرا معصوم اور بیگناہ ہے اس کی وطن واپسی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں۔اے این پی کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان