(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کے پردہ سے متعلق بیان پر ان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے بھی اپنے خیالا ت کا اظہا رکر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں جمائما خان کا کہنا ہے کہ جس عمران کو میں جانتی ہوں، وہ کہتا تھا کہ پردہ عورت کا نہیں، مرد کی آنکھ کا ہوتا ہے۔جمائما خان نے کہا کہ امید ہے عمران خان سے منسوب بیان غلط ہوگا یا اس کا ترجمہ غلط ہوگا۔
جمائما نے عمران خان کے بارے میں برطانوی اخبار ڈیلی میل کا آرٹیکل بھی شیئر کیا۔اس مشہو ر اخبار کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ جنسی جرائم بڑھنے کی وجہ فحاشی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عجب سیا ست کے غضب رنگ۔۔جہاز نے عمران خان کو جہانگیر ترین سے دور کر دیا