ملک بھر میں عام انتخابات ۔۔صدر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے صدرمملکت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی طرف سے عام انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کے لیے خط لکھا گیا۔ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ دیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد الیکشن کمیشن 90دن کے اندر انتخابات کرانے کی تاریخ دے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 48 5(A) اور آرٹیکل 224(2) کے تحت صدر مملکت عام انتخابات کرانے کی تاریخ مقرر کریں گے۔ عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے الیکشن ایکٹ ، 2017ءکے تحت الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہم تحریک انصاف کےساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں ، مونس الٰہی