(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے اطراف میں 500میٹر تک دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ایک نمبر گیٹ آمد روفت کیلئے بند کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب اسمبلی کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، دربار ہال کے باہر پولیس حفاظتی شیلڈز کے ساتھ الرٹ ہے۔پنجاب اسمبلی کا گیٹ نمبر 1 ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہےجبکہ ملازمین دربار ہال سے اسمبلی میں داخل ہو رہے ہیں۔
واضح رہے اسمبلی کےاطراف سیکیورٹی کے پیش نظر بیرئیر لگا دیئے گئے ہیں، پنجاب اسمبلی کے اطراف 500 میٹر تک دفعہ 144 نافذ ہے،ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے امن و امان کے لیے دفعہ 144 کا نفاذکیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کا ہوم ٹور ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کتنا منافع کمایا؟