(ویب ڈیسک)10اپریل تک جاری رہنے والی آئی سی سی میٹنگز کا آج دبئی میں آغاز،چئیر مین پی سی بی رمیز راجہ بھی شرکت کرینگے
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی بورڈ میٹنگ کا آج دبئی میں آغاز ہو رہا ہے جب کہ پی سی بی کی جانب سے پیش کردہ4ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز پر بھی بات چیت کا امکان ہے،10اپریل تک جاری رہنے والی میٹنگز میں انٹرنیشنل کرکٹ کے مالی معاملات سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی، اب تک ہونے والے ایونٹس کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تاریخی سیریز کے حوالے سے ممبرز کو آگاہ کریں گے،اجلاس کے دوران وہ بھارت سمیت مختلف ملکوں کے بورڈ حکام سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کا ہوم ٹور ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کتنا منافع کمایا؟