موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی

Apr 07, 2022 | 10:05:AM

(ویب ڈیسک) ہنڈا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی تبدیلی کردی گئی۔  کمپنی کی جانب سے مختلف ماڈلز پر دو سے نو ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

ہنڈا نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ کمپنی کی جانب سے مختلف ماڈلز پر دو سے نو ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا۔چیئرمین الیکٹرانک اینڈ موٹرسائیکل ڈیلرز الائنس حبیب شیخ کا کہنا ہے کہ آئے روز قیمتوں میں اضافے سے خریداری ختم ہوگئی ہے۔ کمپنیاں کہتی ہیں کہ خام مال مہنگا ہوگیا اس لیے قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

 قیمتوں میں اضافے کے بعد ہنڈا 70 سی سی 99 ہزار 900 ، ہنڈا 125 ایک لاکھ 59 ہزار 500 جبکہ ہنڈا 150 دو لاکھ 86 ہزار 900 روپے کی ہوگئی۔سی ڈی 70 سی سی ڈریم 2ہزار اضافے کیساتھ 1 لاکھ 6ہزار500 روپے،ہنڈا سی جی 125 ایک لاکھ 39 ہزار 500 اورہنڈا ڈیلکس موٹرسائیکل 125ایک لاکھ 50 ہزار ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟
 

مزیدخبریں