اپوزیشن سے معافی کا طلبگار ہوں۔عامر لیاقت کا ٹوئٹر پر بیان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نےٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ عمران خان اور اس کے ساتھیوں کاچہرہ دیکھنے کے بعد غیرمشروط طور پر جناب آصف زرداری،محترم نواز شریف، محترم شہباز شریف، محترمہ مریم نواز سے معافی کا طلبگار ہوں۔
عامر لیاقت نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور ان کے ساتھیوں کا اصل چہرہ دیکھنے کے بعد اپوزیشن رہنماؤں سے معافی مانگ لی۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ ’کیپٹن صفدر، بہن عظمی بخاری، حمزہ بھائی، حج کے ساتھی مولانا فضل الرحمن، بلاول بھائی اور عبدالغفور حیدری سے معافی کا خواستگوار ہوں ورنہ بوجھ رہے گا۔‘
عمران خان اور اس کے گماشتوں کاچہرہ دیکھنے کے بعدغیرمشروط طور پر جناب آصف زرداری،محترم نواز شریف، محترم شہباز شریف، محترمہ مریم نواز،کیپٹن صفدر، بہن عظمی بخاری، حمزہ بھائی، حج کے ساتھی مولانا فضل الرحمن، بلاول بھائی اور عبدالغفور حیدری سے معافی کا خواستگوار ہوں ورنہ بوجھ رہے گا
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 6, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر عامر لیاقت نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی اور سنگین الزامات لگائے۔ ان الزامات پر کافی ردعمل سامنے آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 32سالہ فلپائنی خاتون کی لاش برآمد،پاکستانی ملزم گرفتار