(24 نیوز )انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 22 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 189 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ۔
انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 22 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر 189روپے کی بلند ترین سطح سے بھی تجاویز کرگیا۔ انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی بار 189 روپے35 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
ماہرین کے مطابق ایک ماہ 7 روز میں انٹربینک میں ڈالر 10 روپے 94 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ،ڈالر مسلسل مہنگا ہونے سے درآمدی اشیا کی قیمت بڑھ رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی ایم پی اے کے بیٹے نےخود کو گولی مار لی
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اسی طرح اضافہ ہوتارہا تو قرضوں میں اضافہ کیساتھ ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کب ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا