عمران خان اور ہٹلر میں کوئی فرق نہیں۔ شہبازشریف

Apr 07, 2022 | 12:41:PM
عمران خان اور ہٹلر میں کوئی فرق نہیں۔ شہبازشریف
کیپشن: شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی اور ہٹلرنازی میں کوئی فرق نہیں، ہٹلرنےبھی آئین کا خاتمہ کرکے ملک پر قبضہ کرلیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں اہم سماعت ہے اور امید کرتے ہیں کہ عدالت عظمیٰ اس کیس پر جلد فیصلہ دے گی۔

 صدر ن لیگ  کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے ملک قو م کے ساتھ فراڈ کیا۔ آئین توڑنے والوں کو سزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، پاکستان دہائیوں پیچھے چلا گیا، امید ہے عدالت جلد از جلد فیصلہ سنائے گی ۔ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے قوم کے سامنے لائے جائیں،پنجاب میں تعاون پر علیم اورترین گروپ کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زندگی کا ہر شعبہ جام ہو گیا ہے اور عمران نیازی نے پاکستان کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیا۔ ہٹلر نازی تھا اور یہ عمران نیازی ہیں۔ انہوں نے آئین کا خاتمہ کر کے خود کو مسلط کیا۔ عمران نیازی نے 3 اپریل کو آئین کو سبوتاژ کیا۔

 یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ۔188 روپے سے بھی تجاویز کرگیا