متحدہ اپوزیشن نے حکومت کیخلاف سخت حکمت عملی ترتیب دے دی

Apr 07, 2022 | 13:35:PM

(ویب ڈیسک)متحدہ اپوزیشن نے موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن قائدین نےمرحلہ وار حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کی تجویز پر اتفاق کر لیا،ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے عدالتی فیصلے کے انتظار کے بجائے سڑکوں پر آنے پر مشاورت شروع کر دی ہے اور اس حوالے سے آصف زرداری، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اپوزیشن رہنماوں میں مشاورت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق مرحلہ وار حکومت مخالف تحریک شروع کرنے غور کیا گیا ۔ پہلے مرحلے میں صوبائی سطح پر عوامی احتجاج کیا جائے۔ دوسرے مرحلے میں عوام کو اسلام آباد اکٹھا کرنے کی تجویزسامنے آئی ہے ۔موجودہ صورت حال کے پیش نظر متحدہ اپوزیشن کا گرینڈ اجلاس طلب کرنےکا بھی فیصلہ کیا گیا۔متحدہ اپوزیشن کا گرینڈ اجلاس رواں ہفتے ہی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قاسم سوری اور دوست مزاری ٹوئٹر پرآمنے سامنے۔ لفظی جنگ چھڑ گئی

مزیدخبریں