فرح خان کے سسر کا تہلکہ خیز انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری اقبال گجر نے فرح خان کو بہو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چودھری اقبال گجر کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے بیٹے اور بہو فرح خان سے متعلق نئے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔
چودھری اقبال گجر کا کہنا ہے کہ میں نے فرح خان کو کبھی بہو تسلیم نہیں کیا اور ان کے کاموں سے میرا کوئی تعلق نہیں۔
BREAKING:
The Father in law of opposition's most wanted lady Farah Khan, speaks about his son's marriage with her pic.twitter.com/OuCt282Irr
— Khalid (Halit Ertuğrul) (@khalid_pk) April 7, 2022
انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران خان کیسے اس طرح کی خاتون کے چنگل میں آگئے ہیں ؟ یہ خواتین کا ایک گروپ ہے جو رائزنگ اسٹارز کو قابو کرلیتا ہے۔ فرح نے میرے بیٹے کو بہکایا اور باغی کرکے شادی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:عثمان بزدار کابینہ کے ن لیگ رابطےتیز ۔ حکومتی چھتری سے اڑنا شروع
سابق ایم پی اے نے کہا کہ فرح خان کا خاندانی پس منظر کیا ہے مجھے اس کے بارے میں کچھ نہیں پتہ۔
یہ بھی پڑھیں:خاتون اول کی دست راست فرح خان سے متعلق اہم انکشافات