(24نیوز)مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں جو ہوا اسمبلیوں میں اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں اور ان کو حل کرنے کا طریقہ بھی ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کو بڑے جارحانہ انداز میں پیش کیا ہے،مولانا فضل الرحمن قومی اسمبلی فلور پر اپنے والد مفتی محمود کے ساتھ کئے جانے والے بہیمانہ سلوک کو یاد رکھیں
چودھری شجاعت نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے والد مفتی محمود صاحب کو سیڑھیوں پر گھسیٹا گیا تھا جس سے وہ زخمی بھی ہوئے تھے،جبکہ اس طرح کا کوئی واقعہ پنجاب اسمبلی میں پیش نہیں آیا،انہوںنے مزید کہا کہ ن لیگ کے ممبران نے اسمبلی کے اندر نیا فرنیچر، مائیک سسٹم، آئی ٹی سسٹم و دیگر قیمتی اشیاءکو تباہ و برباد کر دیا۔
جب تک ہال کی مرمت نہیں کی جاتی ایوان اجلاس کرنے کے قابل نہیں،میں پانچ مرتبہ اسمبلی ممبر رہا، اسمبلیوں میں بڑے بڑے واقعات ہو جاتے ہیں یہ تو معمولی بات ہے،ممبران کو اپنے لیڈروں کی اس حد تک جا کر اطاعت نہیں کرنی چاہئے،لیڈر اپنے مقصد کیلئے ان سے دوسرے ممبران کو گالیاں دلواتے ہیں۔
پنجاب اسمبلی اجلاس میں تاخیر،چودھری شجاعت کا ردعمل بھی آگیا
Apr 07, 2022 | 15:05:PM