عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6کا مقدمہ چلے گا۔ مریم اورنگزیب

Apr 07, 2022 | 15:50:PM
 عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6کا مقدمہ چلے گا۔ مریم اورنگزیب
کیپشن: مریم اورنگزیب فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان جو کام کئے کسی ڈکٹیٹر نے بھی نہیں،ملک کو ایک متکبراور ضدی شخص کا سامنا ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت آئینی اور معاشی بحران ہے،جو ان کا ساتھ نہ دیں اسے غدار کہتےہیں۔بغیرثبوت 197ارکان اسمبلی کو غدار کہا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان منافق اور جھوٹےہیں،فرح خان پنجاب میں عمران خان کی فرنٹ پرسن تھیں، فرح خان نےہراےسی اور ڈی سی سے رشوت کھائی۔فرح صاحبہ کو اپنا جواب دینا پڑےگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 22کروڑ عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔امید ہے عدالت ملک و قوم کے مفاد میں فیصلہ دیگی۔