(ویب ڈیسک) پاکستان اسٹیٹ آئل نے اربوں روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر آئی پی پیز کو فرنس آئل کی سپلائی بند کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی پر آئی پی پیز کو فرنس آئل کی سپلائی بند کر دی گئی جبکہ فرنس آئل کا صرف 4 دن کا اسٹاک بقایاہے۔ ذرائع کے مطابق فرنس آئل کی سپلائی معطل ہونے سے 4 ہزار 265 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہونے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے آئی پی پیز کے پاس فرنس آئل کا 4 روز کا اسٹاک رہ گیا ہے، رمضان المبار ک میں بجلی کی بلا تعطل سپلائی جاری رکھنے کے لئے وزارت توانائی نے سر جوڑ لیے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ڈی جی آئل نے وزارت توانائی کو پی ایس او کے تحت 25 ارب روپے کے واجبات 16 اپریل تک جاری کرنے کے لئے باضابطہ خط لکھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جاپانی قوانین۔دلہا دلہن ہر تین سال بعد علیحدگی پر مجبور